(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے وال شادیوں کی ویڈیوز کو دیکھنے والے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں، بہت سی ایسی ویڈیوز میں دلہا دلہن کو رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، شادی کی رسم پر دلہے کی جانب سے ایسی حرکت کی گئی جس پر دلہن سمیت دیگر مہمان کچھ نہ کرسکے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن شادی کے سٹیج پر کھڑے ہیں جو کہ ایک حاض رسم کرنے لگے ہیں، عموماً شادیوں پر خوب ہلہ گلہ کیا جاتا ہے، بھارت میں ہونے والی شادیاں کی ایسی مزاحیہ رسمیں ہیں کہ جن کو کرنے کے بعد دلہا یا دلہن کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے،وائرل ہونے والی ویڈیو بھی کچھ ایسی ہی ہے جس میں دلہا دلہن ایک دوسرے کے گلے میں ہار ڈال رہے ہیں۔
ویڈیو میں ایک مزاحیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے تھے، دلہن نے دلہے کو ہار پہنایا جس کے بعد دلہے نے رسم کی جس کے ساتھ ہی میوزک بھی چلا دیا گیا، دلہے نے پہلے کیمرے کی طرف دیکھا اور پرجوش ہوکر اچانک ڈانس کرنے لگا، دلہن جو اس کے پاس کھڑی تھی ہنستے ہوئے ایک طرف ہوگئی بعد ازاں دلہن سے ہاتھ ملایا اور گلدستہ تحفہ دیا۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس سے لطف اندوز ہوئے اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے جبکہ کچھ نے دولہے کی اس حرکت کو ناگوار خیال کرتے اس پر تنقید کی۔