پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سیشن کورٹ کے باہر قتل

8 Nov, 2021 | 06:56 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  پسند کی شادی کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو دن دیہاڑے سیشن کورٹ کے باہر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سیشن کورٹ کے باہر گاڑی پر فائرنگ کر کے 22 سالہ منیبہ نامی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افسوسناک واقعہ گجرات سیشن کورٹ کے باہر پیش آیا۔ 

منیبہ کے وکیل نے بتایا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی اور عدالت میں بیان دینے آئی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں