ویب ڈیسک: تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیا میں کرپٹو کرنسی کی مالیت 3ہزار ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔
10 ہزار سے زائد آن لائن کرنسی کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے ادارے کوائن گیک کے مطابق پیر کے روز کرپٹو کرنسی کی مالیت 3007 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ سوئس ماہر کرنسی اپیک اوزکارڈیسکایا Ipek Ozkardeskaya کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی اب روائتی فائنانس کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ اب ہر کوئی اسے اپنا رہا ہے۔
پیر کے روز ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 'بٹ کوائن' 66 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد پار کرگئی۔ ماہرین کرپٹو کرنسی کے بڑھتے ہوئے رحجان کی وجہ دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی قرار دیتے ہیں تاکہ کچھ حد ان کی بچت محفوظ رہ سکے۔