ایل ایل بی میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم خبر

8 Nov, 2021 | 06:26 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)ایل ایل بی میں داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کر دیا، امیدوار پندرہ نومبر تک ایچ ای سی اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

سرکاری یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ کالجز میں قانون کی ڈگری میں داخلوں کے لئے ایچ ای سی کا انٹری ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط عائد ہے۔ پانچ سالہ ایل ایل بی میں داخلوں کیلئے امیدوار پندرہ نومبر تک ایچ ای سی میں اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

ایچ ای سی نے ٹیسٹ کے لئے سلیبس بھی جاری کر دیا ہے جس کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ 100 نمبرز پر مشتمل پرچے میں پچاس نمبرز حاصل کرنےوالے طلباء داخلوں کے لئےاہل ہوں گے۔

ایچ ای سی کے تحت لاء ایڈمیشن ٹیسٹ 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔ لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کے بغیر ایل ایل بی میں داخلہ نہیں دیا جا سکتا۔

مزیدخبریں