خاتون کلرک کے قتل کا ڈراپ سین؛ قاتل گرفتار

8 Nov, 2021 | 06:18 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)سی آئی اے سول لائنز نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ریلوے کی کلرک کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو ساتھی خاتون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے مطابق ریلوے کی کلرک نائلہ فیاض کوفائرنگ کر کے قتل کرنیوالے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں فریحہ،وقاص اور مہر دین عرف دلاورشامل ہیں۔

ملزمہ فریحہ کے خاوند فیاض نے مقتولہ نائلہ سے دوسری شادی کی تھی اور ملزمہ فریحہ کو اپنے خاوند کی دوسری شادی کا رنج تھا،عاصم افتخار کے مطابق ملزمہ نے گھریلو جھگڑے اور جائیداد کے تنازعہ پر اپنے ڈرائیور ساجدکو ساتھ ملایا اور شوٹر مہردین عرف دلاور کے ذریعے نائلہ کو قتل کروادیا تھا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے جنہیں تحقیقات مکمل ہونے پر چالان کر دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں