ویب ڈیسک: یوں تو سڑکوں اور گلیوں میں آوارہ کتے خطرے کی علامت سمجھے جاتے ہیں، کتوں کے انسانوں پر حملے کے واقعات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ایسے میں ایک وائرل ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر انسان دوست آوارہ کتے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک کنارے کچھ سامان لیے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے، ایسے میں پیچھا کرتا ملزم، عورت سےاس کا سامان چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔
قریب ہی موجود کتا صورت حال کو بھانپ کر اچانک ملزم پر ٹوٹ پڑا اور اسے ناکام بھاگنے پر مجبور کردیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے کتے کے اس ایکشن کو سراہا، کئی لوگوں نے کہا آوارہ کتے صرف خطرہ نہیں ہوتے بلکہ کبھی کبھی اچھائی کا کام بھی کر جاتے ہیں۔
Dog Lovers' delight....????????
— Rupin Sharma IPS (@rupin1992) November 6, 2021
Why #StrayDogs can be useful ????????
Stray Dog saves lady from a #snatcher.????@nandinisundar@haverkamp_wiebe@dhanyarajendran @ParveenKaswan pic.twitter.com/YUNGRsRLb9