صرف 2 ٹیکسز ہوں گے ، تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے ، شوکت ترین

8 Nov, 2021 | 05:15 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین سال میں صرف دو ٹیکسز ہوں گے باقی تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے ، ٹیکس تو ہر ایک کو دینا ہی ہو گا ہمارے پاس تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے تاجروں کو واضح پیغام دے دیا ۔  اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں صاف صاف بتا دیا کہ ٹیکس سب کو دینا ہوگا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ٹیکس نہیں دینا تو یہ آپ بھول جائیں ۔ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  نادرا سے ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا ملنا شروع ہوگیا ہے  ۔ ایف بی آر کی ہراسمنٹ ختم کرکے تھرڈ پارٹی آڈٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ 

مشیر خزانہ نے صنعتوں کو گیس سبسڈی ختم کرنے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا اس بارے میں حماد اظہر بتائیں گے ۔مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ آئندہ دو تین سال میں صرف انکم ٹیکس اور اخرجات پر ٹیکس ہوگا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔ اگر آگے بڑھنا ہے تو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 20 فیصد تک کرنا ہے۔




مزیدخبریں