ویب ڈیسک: لکی موٹرزکارپوریشن کا بڑا اعلان، اسرار کی تہوں میں لپٹی '' کیا اسٹونک'' کی قیمت سامنے آگئی، آج سے بکنگ کا آغاز ہوگیا.
رپورٹ کے مطابق کراس اوور یوٹیلٹی وہیکل کے طور پر متعارف کرائے جانی والی ''کیا اسٹونک '' چھوٹی گاڑی میں بڑے مزے لینے کے مترادف ہے۔
'' کیا اسٹونک'' کے 4 ویرئنٹ ہیں تاہم پاکستان میں 1000 سی سی ٹربو پٹرول انجن کے 6 مینول گئیرز جبکہ سیون سپیڈ DCT کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی۔
چمڑے کی سیٹس کے ساتھ پش اسٹارٹ، کروز کنٹرول ، ہل اسسٹ ، بلائنڈ اسپاٹ وارننگ، سٹیرنگ وہیل آٹو کنٹرولز، کلائمیٹ کنٹرول کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ گاڑی میں آٹھ ائیربیگزم وجود ہیں ۔
'' کیا اسٹونک'' کی ممکنہ قیمت 36 لاکھ 60 ہزار سے 38 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگی۔ گاڑی کے مختلف ویرئنٹ کی بکنگ آج سے شروع کر دی گئی۔ '' کیا اسٹونک'' کو پروٹون ایکس 50، ایم جی زیڈ ایس اور ڈی ایف ایس کے گلوری 500 کو ٹکر دے گی۔