پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،فلنگ سٹیشنز مالکان کی چاندی ہوگئی

8 Nov, 2021 | 03:37 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر کے 350 فلنگ سٹیشنز مالکان کی چاندی ہوگئی، فلنگ سٹیشنز مالکان نے راتوں رات 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا منافع کما لیا، سٹاک میں پڑا 2 کروڑ 14لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل بھی نئے ریٹس پر فروخت کیا گیا۔

شہر میں جہاں ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے، وہیں  لاہور کے 350 فلنگ سٹیشنز مالکان نے حکومتی فیصلے کے بعد کروڑوں روپے کمالیے، پرانے ریٹس پر خریدا گیا 2 کروڑ 14لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل نئے ریٹس پر فروخت کیا گیا.

حکومت نے قومی خزانے کا خسارہ پورا کرتے کرتے پٹرول پمپ مالکان کی موجیں کرادیں، فلنگ سٹیشنز مالکان نے پرانے ریٹس پر خریدا گیا ایک کروڑ 16 لاکھ لیٹرپٹرول کا ذخیرہ نئے ریٹس پر فروخت کیا، پرانے ریٹس پر خریدا گیا 98 لاکھ 43 ہزار 647 لیٹرڈیزل بھی نئے ریٹس پر فروخت کیا گیا۔

مزیدخبریں