ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 کی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

1122 app introduced
کیپشن: 1122 app
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے 17 سال بعد پہلی مرتبہ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ریسکیو ایپ  کریم اور اوبر کی طرز پر بنائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے حادثات یا ایمرجنسی کی صورت میں ایپ سے مدد طلب کرسکیں گے۔

ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر  کاکہنا ہے ریسکیو ایپ کی بدولت بروقت امداد یقینی بنائی  جائے گی جبکہ متاثرہ افراد ایپ پر ایمبولینس کی لوکیشن بھی دیکھ سکیں گے۔ ایمرجنسی اپ ڈیٹس بھی ریسکیو ایپ پر دستیاب ہوں گی۔

اسکے علاوہ ایپ کے ذریعے لوگوں کو مختلف کورسز جبکہ کورونا اور ڈینگی سے متعلق تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔