ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ، ایک دوسرے پر فائر کھول دیا، 4 ہلاک

indian army clashes within
کیپشن: indian army clashes within
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی سیکورٹی اہلکار آپس میں ہی لڑنے لگے، بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے سی آر پی ایف کے کم از کم 4 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ آپسی لڑائی کا واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پیش آیا۔سی آر پی ایف اہلکار نے سکما کے علاقے لنگن پلی میں فورس کی 50ویں بٹالین کے کیمپ میں فائرنگ کی۔

ریتیش رنجن نامی اہلکار نے صبح پونے چار بجے اے کے 47 سے ساتھیوں پر فائر کھول دیئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا اور حوالے سےتحقیقات جاری ہیں۔