عرفان ملک : مہنگائی کےستائےشہریوں کوڈاکوؤں اورچوروں نے بھی نہ بخشا۔ 10ماہ 5روز کے دوران شہر میں 2 ا رب 49کروڑ 50لاکھ 60ہزارسےزائدشہری لٹ گئے۔
پولیس ریکارڈ کی مطابق سال 2021 میں 10 ماہ پانچ روز کے دوران شہرمیں 5012لوٹ مارکےواقعات رپورٹ ہوئے جن میں لاہور کے شہری 1ارب 34کروڑ 38لاکھ74ہزار 529 روپےکےزیورات سےمحروم ہو ئے جبکہ شہرمیں1ارب 15کروڑ 11لاکھ 91ہزار 888روپےکی چوریاں کی گئیں۔
شہر میں مختلف مقامات پر شہریوں سے لوٹ مار کے 5012 واقعات رپورٹ ہوئے ، پولیس ریکارڈ کے مطابق ہی رواں سال میں 2136 گھروں کا چوروں نے صفایا کیا۔سب سے زیادہ نقصان گن پوائنٹ پر ڈاکووں نے شہریوں کو پہنچایا ۔
اسی طرح گھروں اور دیگر مقامات پر چوری میں شہریوں کا 1 ارب 15 کڑوڑ 11 لاکھ 91 ہزار 888 روپے اور دیگر قیمتی سامان اور زیورات چوری ہوئے ۔
پولیس لوٹی ہوئی رقم میں سے صرف نو فیصد ہی ریکور کر پائی جس کے مطابق ڈاکووں اور چوروں سے پولیس نے بائیس کڑوڑ پچاس لاکھ روپے کا سامان اور نقدی برآمد کی جبکہ دوسری جانب ایسے بہت سے ایسے کیسز ہیں جن پر پولیس نے تاحال مقدمات کا اندراج نہیں کیا اور انکو زیر التوا رکھا گیا ہے اور اگر اس نقصان کا بھی اندازہ لگایا جائے تو کل رقم پونے تین ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔