سٹی 42: این اے 133 کا ضمنی انتخاب، حکومتی مشنری پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کے لیے سرگرم۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس پس پشت ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر کو این اے 133 میں بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے جس کیلئے حکومتی جماعت سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی پاور شو کر رہی ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی ہے بلکہ الیکشن جیتنے کے لیے حکومتی خزانے کے منہ کھول دئیے گئے ہیں۔
حکومتی جماعت نے حلقے کے مختلف علاقوں مین سیوریج، روڈ کارپٹنگ سمیت مختلف ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں۔ ان ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر حکومتی عہدیدار مامور کئے گئے ہیں۔ ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک میں سیوریج اور صاف پانی کی تنصیب کا کام جاری ہے۔