لاہور میں ٹاؤنز کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ

8 Nov, 2021 | 12:36 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) شہر میں ٹاؤنز کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ، 35 ضلع کونسلز ہونگی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی نوک پلک سنوارنے کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی نوک پلک درست کرنا شروع کر دی ہے، نئے بلدیاتی نظام میں 11 میٹروپولیٹن، 15 میونسپل کارپوریشن، 107 میونسپل کمیٹیز، 125 ٹائون کمیٹیز ہونگی ، اگلے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے، جبکہ نئے بلدیاتی نظام میں ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، ٹیپا، اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انڈر ہونگے، شہر میں ٹاؤنز نہیں ہونگے۔

 محکمہ بلدیات  نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اور قدم اُٹھا لیا، ای ٹینڈرنگ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ کے 90ہزار ملازمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ لوکل کونسل سروس کے تمام ملازمین کا نجی اور سروس ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، 15 نومبر سے 90 ہزار سے زائد ملازمین کے آن لائن پروفائلز بنانا شروع کر دیئے جائیں گے، ملازمین کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ذاتی معلومات میں ملازم کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، فیملی ریکارڈ، پاسپورٹ نمبر اور این ٹی این کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں