ویب ڈیسک : پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہری بننے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بالاخر پدما شری ایوارڈ مل ہی گیا ۔
بھارتی حکومت نے انہیں 71 ویں یوم جمہوریہ پر 26 جنوری 2020 کو اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری دینے کا اعلان کیا تھا۔ اور عدنان سمیع خان نے بھارت کے اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری کے لیے اپنے والد کے فوجی کردار سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھ اکیونک ان کے والد اورہ پاکستانی ائرفورس کے سابق افسر ارشد سمیع خان نے 65 کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم کانگریس کےسابق ترجمان ویرشیر گل نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ موسیقار کو چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔بھارتی صدررام ناتھ کووند نے انہیں راشٹرپتی بھون میں ہونے والی ایک تقریب میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا ۔
عدنان سمیع خان نے بھارتی و پاکستانی فلموں کے لیے متعدد گیت گائے اور انہیں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے ایک بیٹا اذان سمیع بھی ہے، جنہوں نے بطور موسیقار اور لکھاری ڈیبیو کیا ہے۔
عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی تاہم بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔عدنان سمیع خان نے دوسری شادی 2001 میں عرب خاتون صباح گلادری سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور پھر انہوں نے 2010 میں جرمن نژاد رویا علی خان سے شادی کی جن سے انہیں مئی 2017 میں ایک بیٹی ہوئی۔وہ تیسری شادی کے بعد بھارت منتقل ہوگئے تھے اور انہیں 2016 میں بھارتی شہریت دی گئی تھی۔