گورنر پنجاب کی جوبائیڈن کو صدر بننے پر مبارکباد

8 Nov, 2020 | 11:10 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ امریکہ کی عوام نے جس کو اپنا پرزیڈنٹ چنا ہے وہ امریکہ کو صحیح سمت میں لے کر چلے گا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے تمام لوگوں اور جوبائیڈن کو مبارکباد دیتا ہوں، امریکہ کی ڈیموکریسی کا رائٹ آف دی پیپل ہے انہوں نے ایک بلیک پرسن کو وائس پرزیڈنٹ چنا ہے۔ ٹرمپ کی اقلیتوں کے خلاف جو پالیسیز تھی انٹرنیشنل لیول پر محاذ آرائی ہر جگہ شروع کی تھی امریکہ کی عوام نے اس کو چٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ جوبائیڈن یہ الیکشن بڑی اکثریت سے جیتے گا، میں ان تمام پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو جوبائیڈن کی مہم میں آگے آگے تھے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی عوام نے جس کو اپنا پرزیڈنٹ چنا ہے وہ امریکہ کو صحیح سمت میں لے کر چلے گا۔

مزیدخبریں