کسانوں نے ایک بار پھر احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا 

8 Nov, 2020 | 10:53 PM

Malik Sultan Awan

(عثمان الیاس)  کسانوں نے ایک بار پھر گورنر ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا اندعیہ دے دیا ۔ کسان احتجاج میں ہلاک ہونے والے کسان کے خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے کسان ایک دفعہ پھر میدان میں آنے کے لیے تیار ہوگئے ۔ ایوان زراعت کے صدر راؤ سرفراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف خود 126 دن تک احتجاجی دھرنا دیتی رہی ۔ مگر کسانوں کے غیر سیاسی احتجاج کو ایک دن بھی برداشت نہ کرسکی ۔

 کسانوں پر ہونے والی پولیس گردی میں شہید ہونے والے کسان کے زمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ صدر ایوان زراعت کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ملکی معیشت سے ہے ۔ کسانوں سے اس طرح ناروا سلوک ملک میں زراعت اور زرعی اجناس ختم کرنے کے برابر ہے ۔ حکومت کو حوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔

کسان راہنماؤں نے حکومت کو اندعیہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام کسانوں کی جماعتیں رابطے میں ہیں مطالبات نہ پورے ہوئے تو گورنر ہاوس اور ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر وسیع احتجاج ہو گا ۔   

مزیدخبریں