1فٹ لمبا 3کلو وزنی لیموں

8 Nov, 2020 | 10:01 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) کبھی آپ نے 1فٹ لمبا اور 3کلو وزنی لیموں دیکھا ہے؟  اگر نہیں تو چلیں صوبہ بلوچستان کے شہر شوران جہاں آپ کو غیر معمولی سائز کے لیموں دیکھنے کو ملیں گے۔

  لیموں کا نام سنتے ہی اگر آپ کے ذہن میں ننھے گول لیموں کی تصویر گردش کر رہی ہے تو اسے اب اپنی سوچ سے نکال دیں کیونکہ ہم آپ کو   ایک غیر معمولی بڑے لیموں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
بلوچستان کے علاقے شوران میں اُگنے والے اس لیموں کا سائز 1فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 4کلو تک ہے جن باغات میں یہ لیموں اگتے ہیں وہ سردار یار محمد رند کے ہیں ان کے صاحبزادے کا کہنا کے کہ 20سال کڑی محنت سے اس بڑے سائز کے لیموں اگانے میں کامیاب ہوئےہیں۔ شوران کا یہ لیموں اب عالمی سطح پر  اپنے مدقابل کے دانت کھٹے کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں