(سٹی 42) پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20میں بھی شکست دےکرسیریز جیت لی۔ قومی ٹیم نے135رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حیدر علی نے66رنزکی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اورمین آف دی میچ قرار پائے۔
ون ڈے کے بعد شاہینوں نے زمبابوے کو ٹی 20 میں بھی چاروں شانے چت کردیا۔ گرین شرٹس نے135رنزکا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرکے تین میچزکی سیریز دوصفر سے جیت لی۔ قومی ٹیم کی جانب سے حیدرعلی نے66رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی اورمین آف دی میچ قرار پائےجبکہ کپتان بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کی۔
اس سے پہلےراولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوےنےمقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ریان برل32،مدھویری24، چیگمبرا 18جبکہ چیبابا15 رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادرنے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
شاہینوں نے زمبابوے کو ٹی 20 میں بھی چاروں شانے چت کردیا
8 Nov, 2020 | 07:55 PM