ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین روزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

تین روزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شاہد ندیم سپرا ) رائیونڈ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع دعا میں رقت آمیز مناظر کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا، ہزاروں فرزندان اسلام نےدعا میں شرکت کی۔

تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کے روز امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے بیان سے ہوا، جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے معروف علماء کرام نے دین اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اختتامی دعا سے قبل مولانا ابراہیم دیولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی خدمت کے لئے دعوت تبلیغ دینا ہوگی تاکہ دین کی پوری دنیا میں ترویج ہوسکے۔ خطاب کے بعد مولانا ابراہیم دیولہ نے گناہوں سے معافی، مغفرت اور رزق کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبلیغی اجتماع میں شریک شہریوں کے مطابق علماء کرام نے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا ہے، جس پر عمل ہو کر بہترین زندگی بسر کر سکیں گے۔ اختتامی دعا کے بعد اجتماع کے شرکاء اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہو گئے۔ تبلیغی اجتماع کو دو مراحل سے کم کر کے ایک مرحلہ تک محدود کیا گیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے اختتام پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ایس پی، چار ڈی ایس پی سمیت چار سو سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے۔ کسی جگہ پر راستہ بند نہیں کیا گیا، انخلا کے وقت ٹریفک پولیس کی جانب سے اڈا پلاٹ سے رائیونڈ اجتماعی مرکز تک تمام یو ٹرنز کو بند کیا گیا، تاکہ کسی بھی گاڑی کے یوٹرن لینے سے ٹریفک متاثر نہ ہو۔ ٹھوکر نیاز سے لیکر رائیونڈ اجتماعی مرکز پر ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے تھے۔