ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 6کنفرم کیسز

 پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 6کنفرم کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 6کنفرم کیسز سامنے آئے، رپورٹ ہونے والے 5 مریضوں کا تعلق لاہور سے جبکہ 1 کا تعلق اسلام آبادسے ہے۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 6کنفرم کیسز سامنے آئے، رپورٹ ہونے والے 5 مریضوں کا تعلق لاہور سے جبکہ 1 کا تعلق اسلام آبادسے ہے۔  جنوری 2020 سے اب تک 179 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کے مطابق  صوبہ بھر میں 7 مریض زیر علاج جبکہ 172 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی،  24 گھنٹوں کے دوران 553 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔  رپورٹ ہونے والے 553مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کے مطابق ترجمان مشتبہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہےگزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے 3,159 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

 دوسری جانب شہر میں کورونا کے وارشدت اختیار  کر گئے، کورونا نے لاہوریوں کی زندگی کے مزید 6 چراغ گل کر دیئے، شہر میں 154 نئے کیس بھی سامنے آ گئے، لاہور میں اب تک کورونا سے 947 اموات ہو چکی ہیں، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار 319 ہوگئی۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1436کیسز رپورٹ ہوئے۔ 25کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3لاکھ 43ہزار 189ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ 148مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer