پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

8 Nov, 2020 | 04:16 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 13فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزی پر3 سیل،ایک کی پروڈکشن بند، معمولی نقائص پر 3کو وارننگ نوٹس جاری۔

 تفصیلات کے مطابق : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 13فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 3 کو  سیل کردیا گیا، ایک کی پروڈکشن بند کر دی گئی، معمولی نقائص پر 3کو وارننگ نوٹس جاری کردئے گئے،

4فوڈ پوائنٹس کے سیمپل لیباٹری تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  345کلو مضر صحت جعلی کھویا، 630 پیکٹ ممنوعہ گٹکا تلف کرلیا گیا، سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر لاہور میں یونیک بیکری پروڈکشن یونٹ کے بسکٹ اینڈ کیک سیکشن کو سیل کر دیا گیا،  کاکروچز، چھپکلیوں اور مکھیوں کی بھرمار اور ٹوٹے فنگس زدہ فریزر کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر بادامی باغ لاہور میں اچھا پان شاپ کو سربمہر کر دیا گیا،  بناسپتی گھی اور سٹارچ کی موجودگی پر فیصل آباد میں ارشد کھویا یونٹ،شفیق کھویا یونٹ اور سلیم کھویا یونٹ کو سیل کرد یا گیا،  سٹوریج اور پروڈکشن ایریا کی صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیمپل رپورٹ آنے تک افتخار کھویا یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی، صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کو  پنجاب فوڈ اتھارٹی چیکنگ نظام کے تحت باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے،  غیر معیاری خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے لیے پنجاب بھر میں کوئی جگہ نہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجا ب کے ویژن کے تحت عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں