(سٹی42)رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے کے لئے تقریباً ہرانسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا لائف پارٹنر ہم خیال ہو،قسمت کسی پر مہربان ہوجاتی ہے تو کوئی اور عذر نکل آتا ہے جیسا کہ ایک ڈاکٹر کے ساتھ ہوا، منگیتر کی بے وفائی پر ایسا کام کیا کہ لوگوں بھی حیرت زدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انسان کو بہتر زندگی گزارنے کے لئے بہت سی جدوجہد کرنا پڑتی ہے خاص کر لائف پارٹنر جس کے ساتھ پوری عمر گزارنی ہوتی ہے اس کے انتخاب میں بہت احتیاط سے کام لیتا ہے، ایسے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ ان پر یقین کرنا مشکل امر ہے کیونکہ اچانک ایسی خبر سن کر عقل وشعور رکھنے والے اور پڑھے لکھے افراد ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ ایسی کیا نوبت آئی کہ یہ قدم اٹھانا پڑا۔
انسان کی زندگی میں اس وقت اہم موڑ آتا ہے جب وہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہو،زندگی کی نئی شروعات اور لائف پارٹنر کے آنے کے بعد زندگی میںؓ تبدیلی لانے پڑتی ہے، شادی کا لڈو ایساہے کہ جو کھائے وہ بھی پچھتاتا ہےا اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتاتاہے۔ایک ڈاکٹر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا، جس کی منگیتر نے عین شادی کے موقع پر انکار کردیا، شادی کی تقریب میں موجود مہمان اور دوست احباب بھی دلہن کے انتظار میں بیٹھے تھک گئے، مہمانوں کی بوریت یہ عالم کہ جانے والے تھے کہ دلہا میاں نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے، ایک ڈاکٹر نے دلہن کے نہ آنے پر خود سے ہی شادی کی اور پوری رسمیں بھی نبھائیں ۔
یہ دلچسپ واقعہ جنوبی امریکی ملک برازیل میں پیش آیا، ریاست باہیا کے 33 سالہڈیاگو رابیلو نےمہمانوں کی موجودگی میں خود سے شادی کی، ڈاکٹر کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ ایک خاتون سے منگنی کرلی تھی اور دنوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے تھے مگر کسی بات پر دونوں میں بحث وتکرار ہوگئی تھی، منگیتر کے چھوڑ کر جانے پر پریشان رہے تاہم بعد ازاں ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود سے ہی شادی کا فیصلہ کیا۔
شادی کی تقریب ایک جزیرے منعقد کی گئی جس میں دوست، احباب، عزیزواقارب شامل تھے، منگیتر کے غم کو دور کرنے کے لئے کسی اورخاتون کو شادی کی پیش کش نہیں کہ اور خود سے ہی کرلی۔ ڈاکٹر ڈیاگو نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، شادی کے اس فیصلے پر دنیا بھر کے لوگ تعجب کا اظہار کر رہے ہیں۔اور اس پر تبصرے کررہے ہیں۔