(سٹی 42)پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی بانی طاہرہ حمید86برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں
تفصیل کے مطابق 70 کی دہائی کے اوائل میں طاہرہ حمید نے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔انہیں 1952 سے 1956 تک 2 بار ومبلڈن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کااعزاز بھی حاصل ہے۔مرحومہ پاکستان کی تاریخ میں کھیل کی سب سے بڑی خاتون سمجھی جاتی تھیں۔ انہوں نے قومی سطح پر ایتھلیٹکس کے مختلف مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
1955میں بھارت کےشہرکلکتہ میں ایشیائی ٹینس چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ طاہرہ حمید پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلے سیکریٹری جنرل ایس اے حمید کی بیٹی اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر فاروق حمید اور میجر بابر حمید کی بہن تھیں،مرحومہ وفات سے قبل شہرقائد میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔