سکولوں میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

8 Nov, 2019 | 06:27 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی عباس ) پنجاب حکومت نے لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں سولہ سال سے کم عمر بچوں پر موبائل لانے کی پابندی عائد کردی، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ایڈمنسٹریٹو ادارے ڈی پی آئی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء کے موبائل فونز پر سوشل میڈیا کے استعمال پرعائد کردہ پابندی پر عملدرآمد کروائیں اور ساتھ ہی سکولوں کی چار دیواری کے اندر نشہ آور اشیاء کے استعمال اور بیچنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں موبائل لانے پر بھی پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں