جنید ریاض: سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ ایم بی بی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ 91.5455 فیصد رہا۔ بی ڈی ایس کیلئےکم سے کم میرٹ 93.5000 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا 94.2045 فیصد رہا۔ کم میرٹ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا 91.5455 فیصد رہا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں عمر شفاقت 97.4091 فیصد نمبر لیکر سرفہرست۔ لاہور کے میڈیکل کالجوں کاآخری میرٹ 92.1591 فیصد رہا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93.5000 فیصد رہا۔ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 93.000 فیصد رہا۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 92.7045 فیصد رہا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا میرٹ 92.3636 فیصد رہا۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ92.2500 فیصد رہا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا میرٹ 92.1591 فیصد رہا۔ اولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ92.0909 فیصد رہا۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 92.0455 فیصد رہا۔ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 91.8409 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 91.8182 فیصد رہا۔ ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال کا میرٹ 91.7045 فیصد رہا۔ سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 91.6818 فیصد رہا۔
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 91.6818 فیصد رہا۔ نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 91.5909 فیصد رہا۔ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 91.5909 فیصد رہا۔ ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کا میرٹ 94.0000 فیصد رہا۔ نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کا میرٹ 93.5909 فیصد رہا۔
ینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 93.5000فیصد رہا۔ لودھراں ایم بی بی ایس 93.0909 فیصد، لودھراں بی ڈی ایس 93.7955 فیصد۔ اورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں پر آخری میرٹ 87.7955 فیصد رہا۔ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کلاسز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔