ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’وزیر اعظم ملک کو عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘‘

’’وزیر اعظم ملک کو عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات ہمیشہ ڈائیلاگ سے ہی حل ہوتے ہیں۔ احتجاج کا ایسا طریقہ ہر گز اختیار نہیں کرنا چا ہیے،جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
اپنے ایک بیان میں میں ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے باعث پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے۔ سیاسی اختلافات کو اس نہج تک نہ لایا جائے جس سے ملک و قوم کا وقار مجروح ہو اور پاکستان کے مخالفین کو تنقید کا موقع ملے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے افہام و تفہیم پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جغرافیائی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer