سعود بٹ: کمیشن الاؤنس کی عدم فراہمی کےخلاف پنجاب پبلک سروس کمیشن کےملازمین و افسران کا تیسرے روز بھی احتجاج، وزیر اعلی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر20 فیصد کمیشن الائونس کی عدم فراہمی پر ملازمین نےاحتجاج کیا، مظاہرین نےوزیر اعظم، وزیراعلی اور صوبائی وزیر فنانس کےخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 20 فیصد کمیشن الائونس کی فراہمی کا وعدہ وزیراعلی نے کیا جو کہ وفا نہ ہوا، پورے ملک میں کمیشن الائونس دیا جاتا ہے مگر صوبائی وزارت خزانہ انکاحق نہیں دے رہی، مظاہرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، حالات ایسے ہی رہے تو13 نومبر سےتمام آفیشل ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
احتجاج میں ڈی جی رائو افضال، محمد علی بھٹی، ظہیر احمد، محمد عباس، شاہد عباسی، اعجاز اکبر، کیپٹن ریٹائرڈ جہانزیب، صدر یونین رانا ظفر اقبال، سلیم رضا، نیامت کھوکھر، ناصرہ سردار اورعمران شیخ سمیت دیگر موجود تھے۔