سٹی 42 ( یاور چودھری) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب عدالت پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات،کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر راستے بند ہونے اور متبادل راستے نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔
چودھری شوگر مل سکینڈل میں ملوث نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی پیشی سے قبل انتظامیہ نے ایم اے او کالج سے ے کر سیکرٹریٹ تک دونوں اطرف کی سڑک کنٹیبرز خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا۔
سائیلین اور لیگی ورکرز کو عدالت جانے کی اجازت نہیں۔ پولیس کی بھاری نفری بھی احستاب عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی۔ کسی بھی سائل کو مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی نہ دی گئی جس کے باعث دور دارز کے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ سکیورٹی کے پیش نظر احتساب عدالت آنے والے تمام راستے کو 'نو گو ایریا' بنا دیا گیا۔
مریم نواز احتساب عدالت پہنچیں تو پولیس نے پولیس کی بھاری نفری نے مریم نواز کی حصار میں لے لیا تاہم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مریم نواز ہمراہ کمرہ عدالت تک گے کسی بھی لیگی ووکرز کر مریم نواز سے ملاقات کی اجازت بھی نہ دی گی۔ راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو طالب علموں اور والدین کو اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
راستے بند ہونے پر علاقہ مکین شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے جبکہ سائلین کو بھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا۔