سرکاری سکولوں میں کلرکوں کا فقدان

8 Nov, 2019 | 12:10 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: لاہور بھر کے 700 سے زائد سرکاری سکولوں میں کلرکوں کا فقدان، سکولوں کے اساتذہ نان سیلری بجٹ، الاونسسز اور چین فارم کیلئے خود اے جی آفس میں دھکے کھانے پر مجبور، پنجاب ٹیچرزیونین نے سکولوں میں فی الفور کلرکوں کی بھرتی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 700 سے زائد سکولوں کلرکوں کی عدم موجودگی سربراہان کیلئے درد سر بن گیا، سکولوں کے اساتذہ کلرک نہ ہونے کے باعث نان سیلری بجٹ، الاونسسز اور چین فارم کیلئے خود اے جی آفس میں دھکے کھانے پر مجبورہیں۔    اساتذہ کا کہنا ہے کہ کلرکوں کی قلت کے باعث سکولوں میں آئی ٹی ٹیچرز سے طلباء کی ڈیٹا انٹری کرائی جارہی ہے،  دوسری جانب پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر کلرکوں کی فراہمی کویقینی بنائے۔

سکول سربراہان نے متعدد بار کلرکوں کی فراہمی کیلئے اتھارٹی کو لکھ چکی ہے، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم اور کلرکوں کی بھرتی کیلئے محکمہ کیجانب سے سمری حکومت کو بھیجوادی گئی ہے۔ سمری منظور ہوتے ہی سکولوں میں ملازمین کی کمی کو پورا کردیا جائے گا۔

                    

مزیدخبریں