بالی ووڈ میں نصرت فتح علی کا ”کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا“ ایک بار پھر تباہ

8 Nov, 2019 | 11:29 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول گانا کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا بھونڈے انداز میں ری میک کرکے ایک بار پھر برباد کرنے پر بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر ہی آگ بگولہ ہوگیا۔
بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ فلم مرجاواں میں سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا کا ری میک شامل کیا گیا ہے۔

 دلچسپ بات تویہ ہے کہ اس قوالی کا بالی ووڈ میں یہ تیسرا ری میک بنایا گیا ہے اور تیسری بار بھی اتنے برے اندازمیں بنایا گیا ہے کہ پاکستانی تو کیا خود بھارتی میڈیا بالی ووڈ فلمسازوں پر بھڑک اٹھا اوراتنی خوبصورت قوالی کو برباد کرنے پربالی ووڈ فلمسازوں کو کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بار یہ گانا بالی ووڈ سنگر جوبین نوتیال اوردھوانی بھانوشالی نے گایا ہے جب کہ گانے کی اضافی شاعری کمارنے لکھی ہے اوراسے میٹ بروس نے کمپوزکیا ہے۔ یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں