ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"تہذیب کا مرکز ،خوشحال لاہور " ماسٹر پلان کا نیا ماٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) لاہور ڈویژن کے ریجنل ماسٹر پلان 2040ء کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹس کے ٹی او آر اور جاب ڈسکرپشن کا ڈرافٹ تیار، ایل ڈی اے نے اعتماد میں لینے کیلئے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 14 نومبر کو مدعو کرلیا۔

ایل ڈی اے نے ماسٹر پلان کا ماٹو " تہذیب کا مرکز ،خوشحال لاہور " رکھا ہے، چاروں ڈی سیزکو ماسٹر پلاننگ کے کنسلٹنٹس کے ٹی او آر اور آر ایف کیو پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔ کنسلٹنٹ لاہور، قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ کے ماسٹر پلان کیلئے ریجنل پلاننگ کریں گے,ماسٹر پلان 2040میں شہروں کی تہذیب ، اقدار اور کاروباری سرگرمیوں کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

 ماسٹر پلاننگ میں 2040 تک کی ضرورت کے مطابق روڈ انفراسٹرکچر، ڈرینج اینڈ واٹر سپلائی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، ماسٹر پلاننگ میں گرین ایریا بچانے اور غیر قانونی اربنائزیشن کو روکنے کیلئے بھی ٹھوس پلاننگ کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer