لوئر مال اور چوہنگ سے 4 اشتہاری گرفتار

8 Nov, 2019 | 10:33 AM

Sughra Afzal

 (عابد چودھری) لوئر مال اور چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی وارداتوں  میں ملوث چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اویس چیمہ اور نازش علی کو گرفتار کیا، ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی رنجش پر مقتول ذکریا محمود اور قیصرخلیل کوقتل کر دیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان محمد زمان اور محمد بلال کو گرفتار کیا، ملزمان نے نوید شوکت کو قتل جبکہ شمشیر اصغر کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

مزیدخبریں