ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانے جانے کا جھنجھٹ ختم، اب گھر بیٹھے مقدمہ درج کروائیں

تھانے جانے کا جھنجھٹ ختم، اب گھر بیٹھے مقدمہ درج کروائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کسی بھی جرم کی شکایت کے اندراج کیلئے اب تھانے جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

 آئی جی پنجاب کی ہدایت پرشہری اب اپنے قریبی خدمت مرکز میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر سکیں گے کسی جرم یا شکایت کی صورت میں درخواست کی یہ سہولت پہلے صرف تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر دستیاب تھی، لاہور میں قائم 04 پولیس خدمت مراکز اور ایک موبائل خدمت مرکز پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

شہری ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر میں قائم پولیس خدمت مرکز ،لبرٹی مارکیٹ،مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن اور گریٹر اقبال پارک کے خدمت مراکز میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں، سائلین کی درخواست متعلقہ پولیس سٹیشن میں ضروری کارروائی کے لئے آن لا ئن بھجوائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer