ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی قلعہ، حضوری باغ کے اطراف سیاحتی بفرزون بنانے کا فیصلہ

شاہی قلعہ، حضوری باغ کے اطراف سیاحتی بفرزون بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ریحان گل) شاہی قلعہ، حضوری باغ اور اطراف میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے 26 ملین ڈالر قرض لیا جائے گا، پنجاب حکومت نے قرض لینے کی منظوری دے دی۔

اندرون لاہور سیاحت کو فروغ دینے اور غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کیلئے غیر ملکی قرض سے اہم منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شاہی قلعہ، حضوری باغ اور اطراف کو بہتر بنایا  جائے گا اور سیاحتی بفرزون قائم کیا جائے گا جس کیلئے فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے 26 ملین ڈالر قرض لیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے حتمی معاملات کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی کو کیس وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اندرون شہر تک سیاحوں کی رسائی آسان بنانے، ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مراکش کا ماڈل اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer