لاہوریوں کیلئے زبردست خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

8 Nov, 2018 | 02:40 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عمران یونس) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے متعلقہ اداروں کو اورنج لائن ٹرین کا ادھورا کام جلد ازجلد دوبارہ شروع کرنے اور اسے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ اس قدر مہنگے منصوبے کی لاگت میں دن بدن مزید اضافہ ہو رہا ہے، اورنج لائن ٹرین جیسے بھاری بھر کم منصوبے کو ادھور انہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے اورنج ٹرین کے تمام سٹیشنوں کو کمرشلائز کرنے اور ان کی اشتہاری اونر شپ مختلف بینکوں، اداروں اور کمپنیوں کو آفر کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے تاکہ کاروباری اداروں کی شراکت سے فنڈز جنریٹ ہوسکیں اور سبسڈی میں کمی واقع ہو۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقل طور پر کسی منصوبے میں بھاری سبسڈی دینے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ سابقہ حکومت نے سفید ہاتھی جیسے منصوبے بنانے اور بھاری کمیشن کھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

عبدالعلیم خان نے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں