رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

8 Nov, 2018 | 10:23 AM

Sughra Afzal

 (عثمان خان) رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج بعد از نماز عصر شروع ہوگا اور 11 نومبر بروز اتوار کو نماز فجر کی دعا کے بعد ختم ہوگا۔

سٹی 42 کے مطابق رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں فیصل آباد ، سوات، ڈی آئی خان اور کراچی ڈویژن سے افراد شرکت کریں گے۔انتظامیہ نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے علیحدہ پنڈال بنایا ہے۔ جبکہ ملک کی چار ڈویژنز سے آنے والوں کیلئے علیحدہ وضو خانے، غسل خانے بنائے گئے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سکالرز بھی خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں