ارشاد قریشی: بشری بی بی کو کیمپ جیل بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا حکومتی نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر اسے کالعدم قرار دے دیاتھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔