عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سلنڈر دھماکہ میں زخمی شہریوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ز محمد فیصل کامران نے سیلنڈر دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی صحت و علاج معالجہ بارے استفسار کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہربھر میں دکاندار معیاری سلنڈرز کا استعمال یقینی بنائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا میو ہسپتال کا دورہ ، سلنڈر دھماکہ میں زخمی شہریوں کی عیادت کی
8 May, 2024 | 07:39 PM