ہاشر وڑائچ : لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کے معاملے پر پاکستان بار ایسوسی ایشن کے بعد اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بھی کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد بار ایسوسی کیجانب سے لاہور میں پولیس کی جانب سے ساتھی وکلاء پر تشدد پر مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن وکلاء کی گرفتاریوں اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی مذمت کرتی ہےاس لیے کل ملک بھر میں ہڑتال کی جائیگی، وکلاء کیجانب سے کل عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد کے خلاف کل ہڑتال کی کال بھی دے دی ہے، وکیل رہنما احسن بھون کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ نہیں ہوگا، احسن بھون نے کہا کل ملک بھر میں وکلا ریلیاں نکالیں گے،وکلا کی ایک بڑی تعداد پولیس آنسو گیس شیلنگ سےبچنےکیلئےجی پی او چوک میں او رنج لائن اسٹیشن کی سیڑھیوں پر بھی بیٹھی ہوئی ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ ہائیکورٹ میں جنرل ہاوس کا اجلاس کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔