پریس کانفرنس کرنیوالے وکلاء کی گرفتاری کیلئے پولیس اِن ایکشن

8 May, 2024 | 07:32 PM

ملک اشرف : وکلاء کی گرفتاری کے لئے پولیس اِن ایکشن، پنجاب بار کونسل کو چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا ۔

پولیس نے پنجاب بار کونسل کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ پولیس کی جانب سے پنجاب بار کونسل میں پریس کانفرنس کرنے والے وکلاء کی گرفتاری کی تیاری کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل اور صدر لاہور بار پنجاب بار کونسل میں موجود ہیں۔

دوسری جانب وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔ 
صدر منیر حسین بھٹی ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ،بیرسٹر قادر بخش چاہل، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران بیرسٹر احمد قیوم ، فرحان شہزاد  سمیت دیگر وکلاء پریس کانفرنس میں موجود ہیں ۔ 

مزیدخبریں