ڈی آئی جی آپریشنز نے گنگا رام ہسپتال میں وکلاء کے پتھراؤ سے زخمی پولیس افسران کی عیادت کی

8 May, 2024 | 07:20 PM

This browser does not support the video element.

عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز کی گنگا رام ہسپتال آمد ، فیصل کامران نے وکلاء کے پتھراو سے زخمی ہونے والے پولیس افسران وجوانوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق محمد فیصل کامران نے ہسپتال کے ڈاکٹرز سے ملاقات کی جہاں ڈی آئی جی نآپریشنز  نے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کی۔ڈی آئی جی آپریشنزک نے افسران وجوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے ڈاکٹرز سے درخواست کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دوران ڈیوٹی اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں، امن و امان کا قیام،سرکاری املاک کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں