اسرار خان : نواب ٹاؤن کے علاقہ سمسانی گاؤں میں سفاک ملزم نے بھانجے کو قتل اور بہن کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی حیدر نے چھری سے 3 سالہ بھانجے علی رضا کا گلا کاٹ ڈالا، اسی دوران ملزم نے چھری سے حملہ کر کے اپنی بہن اور مقتول بچے کی والدہ مقدس کو بھی زخمی کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے۔
پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم علی حیدر کا گھریلو معاملے پر اپنی بہن سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے طیش میں آ کر یہ اقدام کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزم موقع سے فرار ہے، جسکی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے زخمی مقدس بی بی کو ہسپتال اور مقتول بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔