اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے سستا ہو گیا , انٹر بینک ڈالر 278 روپے 12پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 10 پیسے ہر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 14 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73 روپے 96 پیسے ، امارتی درہم 2 پیسے اضافے سے 75 روپے 72 پیسے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 42 پیسے کم ہو کر 297 روپے 93 پیسے ، برطانوی پاؤنڈ 1.74 پیسے کم ہوکر 346 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ۔