سٹی42:افواج پاکستان اور الحمرا کے اشتراک سے اُم نصرت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلسمیا آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں ان کے والدین اور ڈونرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.
افواج پاکستان اورالحمرا کے اشتراک سے اُم نصرت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلسمیا آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارمیں صدرام نصرت فاؤنڈیشن ماہرہ خان، پروفیسر ڈاکٹر احسن وارث، میاں عبدالوحید، اداکار حسن مراد، واجد خان، سلیمان نیازی،حسین جعفری سمیت دیگر نےشرکت کی۔ سیمینار میں عوام الناس کو تھیلسمیا جیسی خطرناک بیماری کی وجوہات اور رو ک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ صدرام نصرت فاؤنڈیشن ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ تھیلسمیا سے بچاؤ کیلئے شادی سے پہلے ٹیسٹ اورسکریننگ کروانا بہت ضروری ہے۔
نمائندہ آئی ایس پی آررفیق شہزاد کا کہنا تھا کہ اُم نصرت فاؤنڈیشن اس بیماری کے سدباب کیلئے عملی میدان میں کوشاں و متحرک ہے جو خوش آئند ہے۔