حسن علی : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سینئر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں ،اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس میں 33سی ایم اسپیشل پراجیکس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لئے ہدایات جاری کی گئیں، اس کے علاوہ عوام الناس کی صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اہم روٹ پر 5-ایکسپریس ویز پر 176 ارب روپے لاگت سے بنیں گی۔ لاہور میں 204 بیڈ کا تین منزلہ سیف سٹی ہوسٹل کی تعمیر اسی ماہ شروع ہوگی ۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی یکم جنوری تک فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب میں ساٹھ لاکھ پودے لگائے گئے ۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں وائلڈ لائف سروے اورصوبہ میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام جاری کردیا گیا ہے، سی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کریں گے۔ اس کے علاوہ ایئر ایمبولینس سروس جون ،موٹر وے ایمبولینس سروس دسمبر تک شروع ہو جائے گی۔ لاہور میں تین سو اور دیگر شہروں میں 330 الیکڑک بسیں چلائی جائیں گی۔