وکلاء کو لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں: مریم نواز

8 May, 2024 | 03:12 PM

Ansa Awais

سٹی42 :وکلاء اور پولیس میں تصادم پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کردیا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، وکلاء کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

یاد رہے کہ وکلاء ہائیکورٹ سے عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات پر سراپا احتجاج ہیں۔

مزیدخبریں