علی رامے: مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سھنگیڑا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیو انکیشمینٹ بحال نہ کی تو صوبہ بھر میں احتجاج ہونگے ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لیو انکیشمینٹ بحال نہ ہوسکی، جس کے بعد ایپکا نے 15 مئی سے صوبہ بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ سرکاری ملازمین کی جانب سے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں قلم چھوڑ ہڑتال پر میٹنگ ہوئی۔
مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سھنگیڑا کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں پنجاب اور لاہور کی مرکزی قیادت نے شرکت کی ۔ خالد جاوید سھنگیڑا نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ لیو انکیشمینٹ بحال ہوگی ۔اگر پنجاب حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 15 مئی سے سڑکوں پر ہوں گے ۔