عابد چوہدری: لاہور میں مال روڈ جی پی او چوک پر وکلا کا احتجاج مظاہرہ ،ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ چوک، استنبول چوک سے جی پی او چوک تک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔چیئرنگ کراس سے ہائیکورٹ کی طرف آنیوالے راستے بھی بند ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرایا جا رہا ہے۔