ورلڈ تھیلاسیمیا ڈے آج منایا جا رہا ہے

8 May, 2024 | 01:12 PM

سٹی42: تھیلاسیمیا میں مبتلا مریضوں کی جانب سے آج ملک بھر میں "تھیلاسیمیا ڈے " منایا جا رہا ہے، مریضوں نے تھیلاسیمیا کی آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔   

تفصیلات کے مطابق تھیلیسیما ڈے کے موقع پر لاہور میں مریضوں کی بڑی تعداد نے تھیلاسیمیا کی آگاہی کیلئے واک میں حصہ لیا جس میں انھوں نے عوام کو اس بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔گلشن راوی میں ریاض منصور ٹرسٹ نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا جس  میں مدثر محمود، چیئر مین عبد الرشید ، صدر محمد نفیس اور ایڈمنسٹر انیتا نفیس نے خصوصی شرکت کی جبکہ تھیلسیمیا کے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

مزیدخبریں